ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خطے میں گلیشیئرز پھٹنے، کلاؤڈ برسٹ اور اچانک آنے والے سیلاب (فلش فلڈنگ) کے خدشات موجود ہیں، جس کے باعث کئی لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ہے۔ ان کے مطابق ارلی وارننگ سسٹم کو مزید فعال اور الرٹ رکھنے کی ضرورت ہے۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ راؤشن کے مقام پر جھیل بننے سے کوئی خطرہ نہیں، البتہ اس مقام پر سڑک کٹ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی ایک جھیل بنی تھی جو بعد میں سیاحتی مقام میں تبدیل ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام حوصلے اور عزم کے ساتھ ان حالات کا سامنا کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos