لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی قیادت سے متعلق حالیہ خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں کہ ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بورڈ کے مطابق نہ تو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔
پی سی بی نے اس حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بورڈ سلمان علی آغا اور سعود شکیل کو قیادت کے لیے سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور ایشیا کپ کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کپتان شان مسعود کا کنٹریکٹ "بی” کیٹیگری سے گر کر "ڈی” میں آنا اس بات کی علامت ہے کہ ان کے لیے قیادت برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos