دریائے ستلج سے ملحقہ علاقے شدید خطرات کی لپیٹ میں آگئے

بہاولنگر کے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقے طوفانی بارشوں اور بھارتی آبی اخراج کے باعث شدید خطرات کی زد میں ہیں۔ سیلابی ریلوں نے دریا کنارے کی آبادیوں اور زمینوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ زمینی کٹاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہونے سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، جس سے کاشت کار مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں، تاہم پانی کے مسلسل بڑھتے بہاؤ نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔ مقامی آبادی نے فوری حفاظتی اقدامات اور بندوں کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔