اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ کے طلبا اپنے نتائج آن لائن چیک کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جاکر اپنے رول نمبر کیساتھ اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ طلباء ایس ایم ایس یا گزٹ کے ذریعے بھی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
طلبا اپنا رزلٹ چیک کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔https://www.fbise.edu.pk/
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، لاہور بورڈ کےمطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 45 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے،3 لاکھ 8 ہزارطلبا میں سے1 لاکھ 38 ہزار طلبا پاس ہوئے،سائنس گروپ کے 47 فیصد طلبا کامیاب ہوئے،آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبا فیل ہوئے۔
فیصل آباد بورڈ نےنویں جماعت کےسالانہ امتحانات 2025 کےنتائج کا اعلان کر دیا،2 لاکھ پانچ ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 1 لاکھ پانچ ہزار سات سوانہتر پاس،کامیابی کا تناسب 51 اعشاریہ 55 فیصد رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos