فیصل امین گنڈا پور کا کمیٹیوں سے استعفیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے اکنامک افیئرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوا جائے اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شمولیت سے ان انتخابات کو قانونی جواز نہیں دینا چاہیے۔

پارلیمانی حکمت عملی میں تبدیلی

عمران خان کی اس ہدایت کے بعد تحریک انصاف نے اپنی پارلیمانی حکمت عملی تبدیل کرنا شروع کر دی ہے اور بظاہر اب اسمبلی کی کارروائیوں سے خود کو الگ رکھنے کی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔