کراچی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ناصر شاہ اور شرجیل میمن نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos