خیبر پختونخوا سیلاب ،648 اسکولوں کو جزوی نقصان ، 34 مکمل تباہ

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بتایا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث صوبے کے 21 اضلاع میں 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 34 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
جانی نقصان
قدرتی آفت کے نتیجے میں 6 اساتذہ جاں بحق ہوئے جن میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ 11 طلبہ بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے پہلے سیلاب متاثرہ اسکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔ اسکولوں کی تعمیر و مرمت میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔