سرکاری اساتذہ پر نجی اسکولوں اور اکیڈمیوں میں پڑھانے پر پابندی

لاہور میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ کے لیے نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اگر کسی استاد کو اسکول کے اوقات کار کے دوران نجی ادارے یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پابندی کی وجوہات
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ اداروں میں پڑھا رہے تھے، جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مناسب توجہ نہیں مل رہی تھی۔ اسی بنا پر محکمہ نے یہ پابندی لگائی ہے اور اب اساتذہ کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔