مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

44 سالہ کلارک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ایک بار پھر جِلد کے کینسر کے مسئلے سے گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ناک پر نیا زخم نمودار ہوا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقتاً فوقتاً اپنی جِلد کا معائنہ ضرور کراتے رہیں کیونکہ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہے۔

کلارک نے مزید کہا کہ ان کے معاملے میں باقاعدہ چیک اپ اور جِلد کے امراض کی تشخیص خاص طور پر اہم ثابت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان کو چند برس پہلے بھی جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، تاہم انہوں نے اس بیماری کو ابتدا میں ظاہر نہیں کیا تھا۔