کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔
ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر نہال ہوگئی۔
درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔
درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔
سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا تھا، 2023 سے محمد شاہد ڈھائی سالہ عبد الصمد اور 4 سالہ بیٹی جویریہ کو لے کرغائب ہوگیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos