اسلام آباد: جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد استعفیٰ پارٹی کو جمع کروایا، سیاسی کمیٹی نے پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئرمین کو استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔
جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کو چیف وہپ کو بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ عامر ڈوگر کو جمع کروا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اپنا استعفیٰ چیف وہپ کو جمع کروایا ہے۔
ثناء اللہ مستی خیل کا پی اے سی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
کستان تحریک انصاف کے رہنما ثناءاللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر ابھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos