ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، اضافی رقم بقایا جات سمیت یکم ستمبر کو ملے گی
ای او بی آئی کے پنشنرز کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ جنوری 2025 سے پنشن میں کیے گئے اضافے کی رقم تمام بقایا جات سمیت یکم ستمبر کو جاری کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنشن میں 1500 روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد بنیادی پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ اور بقایا جات اگست کی پنشن کے ساتھ یکم ستمبر کو تمام پنشنرز کو ادا کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جنوری 2025 سے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos