روماریو شیفرڈ کا کمال،ایک گیند پر 22 رنز

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ہی قانونی گیند پر 22 رنز بنا ڈالے۔

گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے میچ میں اوشانے تھامس کی نوبالز اور وائیڈ بالز نے دلچسپ صورتحال پیدا کی۔ اوور کی تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے کے باوجود نو بال کی وجہ سے شیفرڈ کھیلتے رہے۔ مسلسل دو نوبالز پر انہوں نے چھکے جڑ دیے اور پھر لیگل گیند پر بھی زبردست چھکا لگا دیا۔

شیفرڈ نے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 73 رنز اسکور کیے، لیکن ان کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔