اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر طرح کی مدد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ کے صدر نے پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ترکی امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی فراخدلانہ پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ مون سون بارشوں کے آٹھویں سپیل اور پنجاب کے تین دریاؤں میں آنے والے غیر معمولی سیلاب سے اب تک 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos