کراچی کے تھانہ درخشاں کی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کے کیس میں مطلوب ملزم کو مٹیاری پولیس نے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزم علی گوہر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم کو 1 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کی موت طبعی ہے، مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی کیماڑی زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت کی انکوائری کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos