کراچی ٹریفک پولیس نے 11 اور 12 ربیع الاول کو شہر میں ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پیر محمد شاہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عید میلادالنبی ﷺ 12 ربیع الاول کو (6 ستمبر، ہفتہ) ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
—
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos