تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ صرف ایک سال اقتدار میں رہنے کے بعد قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام کا سامنا کر رہی تھیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطرفی کی بڑی وجہ وہ ٹیلی فون کال بنی جو جون میں کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے دوران لیک ہوئی تھی۔ اس کال میں شیناوترا نے سابق کمبوڈین رہنما ہُن سین کے موقف کی تائید کی تھی اور انہیں ’’انکل‘‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا، جسے عدالت نے اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ شیناوترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی ان کے خاندان یا حامیوں سے تعلق رکھنے والے پانچ وزرائے اعظم کو فوج یا عدلیہ نے عہدے سے ہٹایا تھا۔
فیصلے کے بعد عبوری طور پر ملک کی باگ دوڑ نائب وزیراعظم کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے عمل شروع کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos