ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایرانی عوام کبھی اپنے ملک کی تقسیم برداشت نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا، جن میں فردو کا ایٹمی مرکز بھی شامل ہے جو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos