دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی پھیلانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا، جہاں 180 دیہات زیرِ آب آگئے۔
سیلاب متاثرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء دستیاب نہیں اور اب تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔
سیلابی پانی نے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دیں جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بھی ڈوب گئیں۔ انتظامیہ نے پھنسے ہوئے افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ملتان میں بھی دریائے چناب کے ریلے سے تحصیل شجاع آباد متاثر ہوئی ہے، جہاں کھیتوں میں پانی داخل ہونے سے 140 دیہات متاثرہ علاقے قرار دیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos