دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح بڑھنے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، جہاں بہاؤ 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ خانکی پر 2 لاکھ 29 ہزار اور قادرآباد پر 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔
دریائے راوی میں بھی پانی کی صورتحال سنگین ہے۔ ہیڈ بلوکی پر بہاؤ بڑھ کر 2 لاکھ 11 ہزار 395 کیوسک ہوگیا اور یہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے، جبکہ ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے اور شاہدرہ پر بہاؤ کم ہوکر 90 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے اور ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
ادھر دریائے سندھ میں بھی گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos