پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
شاداب خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری دی کہ "الحمداللّٰہ، اللہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد، ایک بیٹی سے نوازا ہے۔”
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اس نعمت پر بے حد شکر گزار ہیں اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
شاداب خان اور ان کی اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos