وہاڑی،سیلابی ریلے میں پھنسے 5 افرا دمحفوظ مقام پر منتقل

وہاڑی کے نواحی علاقے موضع بستی اجمل میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سیلابی ریلے میں پھنسے 5 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے ایک اور کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی ٹیم فوری طور پر روانہ ہوئی اور ایک گھنٹے کے اندر تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

متاثرہ شہری محمد اعجاز نے میڈیا سے گفتگو میں ریسکیو اہلکاروں اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ نے ہمیں نئی زندگی دی، ہمیں یقین نہیں تھا کہ اس وقت کوئی مدد کو آئے گا لیکن ریسکیو ٹیم نے بھرپور کوشش کرکے ہماری جان بچائی۔”

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔