وزیراعظم شہباز شریف کا تیانجن میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے چینی اقدامات اور ٹیکنالوجی کو سراہا اور کہا کہ چین کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں قدرتی آفات کے مقابلے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور احتیاطی تدابیر اپنائی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور شراکت داری کو وسعت دی جائے تاکہ حالیہ سیلاب سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر انتظامات کیے جا سکیں۔