وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز آج سے بند کر دیے جائیں گے۔ ملازمین کے لیے مجموعی طور پر28 ارب روپے کا پیکیج مختص کیا گیا ہے۔
پیکیج میں ریگولر ملازمین کے لیے 13.18 ارب روپے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 3.6 ارب روپے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق، ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی جائیدادوں کو نیلام کیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ ادارہ ہر ماہ تقریباً 60 کروڑ روپے کے خسارےکا سامنا کر رہا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos