راولپنڈی:اسلام آباد پولیس وین کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکت مار دی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل وین کا ڈرائیور جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق روات ٹی چوک کے قریب ناکہ پر سنیپ چیکنگ کے لیے کھڑی اسلام آباد پولیس وین کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وفاقی پولیس کا اہلکار موبائل وین ڈرائیور تحسین جاں بحق ہو گیا جبکہ اہلکار چوہدری ساجد محمود شدید زخمی ہوا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا.
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ترجمان نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے کانسٹیبل تحسین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos