راولپنڈی: بانی پی ٹی ائی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم ستمبر کو اڈیالہ جیل میں مقرر کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا، کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے اور جرح مکمل کرلی گئی ہے۔مقدمہ کی سماعت اسپیشل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos