اسلام آباد: پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ کی قیادت میں سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کو کھانے کے پیکجز اور صاف پانی فراہم کیا۔ کئی خاندان پانی میں پھنسے ہوئے تھے، جن تک کشتیوں کے ذریعے خوراک اور ضروری اشیاء پہنچائی گئیں ۔مزید برآں، متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ وہاں بھی کھانے کے پیکجز تقسیم کیے گئے تاکہ کسی بھی متاثرہ شخص کو خوراک اور علاج کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمن کمبوہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریلیف آپریشن کے بعد اب پنجاب میں بھی اسلام آباد کی عوام کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ملک بھر میں امدادی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی یہ سرگرمیاں متاثرہ خاندانوں کو عملی تعاون فراہم کرنے اور انہیں یہ یقین دلانے کے لیے جاری ہیں کہ قوم مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos