اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لاہور، مری، پشاور، مردان اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 تھی، جس کی گہرائی 15 کلومیٹر اور مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔ زلزلہ رات 12 بج کر 18 منٹ پر آیا۔
جھٹکوں کے دوران شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ اس کے بعد رات 12 بج کر 38 منٹ پر 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos