گلگت بلتستان حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر چلاس کے علاقے میں فنی خرابی کے باعث گر گیا۔
ترجمان حکومتِ جی بی کے مطابق حادثہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف موجود تھے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 5 افراد شہید ہوئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos