اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کےسیلاب سے آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مراسلہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔
وزارت آبی وسائل کاکہنا ہے کہ اونچے درجے کے سیلاب کاخطرہ یکم ستمبر صبح 8بجے سے ہے،سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos