رانا مشہود احمد خان، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایگزیکٹو NAVTTC محمد عامر جان نے کمیشن کے پروگرامز، آپریشنل سسٹمز، جاری منصوبوں، اور سیٹ الاٹمنٹ موڈ اور فنانس ماڈل پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔
دورے کے دوران، رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ NAVTTC اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) کے شعبہ جات وزیراعظم کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے NAVTTC کی گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کمیشن کی ملک بھر میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے میں نمایاں خدمات کو سراہا۔
رانا مشہود احمد خان نے دورے کے دوران NAVTTC کی اعلیٰ معیار کی تربیت اور ہنر مندانہ ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے مطابق ہنر فراہم کرنے میں پیشہ ورانہ تعلیم کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos