حاصل پور روڈ پر ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم،2 جاں بحق

بہاولنگر کے علاقے حاصل پور روڈ پر ٹرک اور رکشے کے درمیان افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔