بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
گفتگو کے دوران چینی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف تیانجن سے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور چین پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos