پاکستان سہ ملکی سیریز میں اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔ قومی ٹیم اب تک کھیلے گئے دونوں میچز جیت چکی ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
افغانستان نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی، جبکہ متحدہ عرب امارات دونوں میچز میں ناکامی کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 39 رنز سے اور دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف 31 رنز سے اپنے نام کیا۔ آج افغانستان اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتانی کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اسی مقابلے میں افغان اسٹار اسپنر راشد خان نے بھی تاریخ رقم کی اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے۔ انہوں نے یو اے ای کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی وکٹوں کی تعداد 165 تک پہنچا دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos