فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی: خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دبائو بن گیا جس کے سبب کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ستمبر سے مون سون سسٹم کے اثرات سندھ پر پڑنا شروع ہوں گے اور 11 ستمبر تک صوبے پر اثرات برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

سسٹم سے سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہوگا ، اس دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی رہے گا۔