شارجہ : تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شارجہ کے تاریخی میدان میں تین ملکی ٹی 20 سریز پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دوسری بار مقدمقابل ہیں، جہاں افغانستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رحمان اللہ گرباز صرف 8 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد صدیق اللہ اتل اور ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ صدیق اللہ اتل نے 45 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ دیگر بلے بازوں میں عظمت اللہ عمرزئی 4، محمد نبی 6 اور کپتان راشد خان ناقابلِ شکست 8 رنز بنا سکے۔ کریم جنت 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
صائم ایوب کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صفیان مقیم اور محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔
اس طرح افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔
.@iFaheemAshraf delivers a brilliant spell as Afghanistan finish on 169-5.
Pakistan to begin the chase shortly 🏏#BackTheBoysInGreen | #PAKvAFG pic.twitter.com/VzFXfXxczj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 2, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos