کابل: افغانستان میں 6 شدت کے شدید زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1411 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر کے مطابق 3251 افراد زخمی ہوئے جبکہ 8 ہزار سے زیادہ مکانات مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہوچکے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ نقصانات صوبہ کنڑ میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ننگرہار کے قریب جلال آباد شہر تھا، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔
رپورٹس کے مطابق مقامی وقت رات 11 بجکر 47 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں افغانستان کو لگنے والی سب سے بڑی اور مہلک قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos