ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت حج 2026 کیلئے صنعتی مزدوروں کی قرعہ اندازی

اسلام آباد،ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے زیر اہتمام صنعتی مزدوروں کے لیے حج 2026 کی ادائیگی (Performance of Hajj) کے سلسلے میں قرعہ اندازی کی پروقار تقریب ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے مہمانِ خصوصی کے طور پر تقریب کی صدارت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ صنعتی کارکنان اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کش ہمارے ملک کا سرمایہ عظیم ہیں
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہم نے محنت کشوں کی سہولیات میں نے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرج گرانٹ کو چار لاکھ سے برھا کر 6 لاکھ اور ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کر دیا گیا جو کہ خوش آنئد ہے
چوہدری سالک حسین نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ، جناب ذوالفقار احمد نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا اور قرعہ اندازی کے طریقہ کار اور اہلیت کے معیار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ منتخب ہونے والے خوش نصیب صنعتی مزدوروں کے تمام اخراجات برداشت کرے گا تاکہ وہ باوقار انداز میں فریضۂ حج ادا کر سکیں۔

سیکرٹری فنڈ نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کے وژن کے تحت، بالخصوص وزیرِاعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے مطابق حج اسکیم سے مستفید ہونے والے صنعتی مزدوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو حج کی سعادت حاصل ہو رہی ہے

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کا بنیادی مقصد صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور سہولیات میں مسلسل اضافہ کرتا رہے گا۔

مزید برآں، محمد افضل بٹ، پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یقین دہانی کرائی کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ میں میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کا عمل جہاں رکا تھا اسے دوبارہ شروع کیا جائے گا اور قانون سازی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر موجود صحافی برادری نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا،
آ خر میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان کے سینئر صحافیوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں