سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے گھر بنا کر دینا ہوں گے، مریم اورنگزیب

 

 

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے وہاں انہیں گھر بنا کر دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کرنے میں مدد ملتی ہے، مگر اصل مسئلہ فلڈ مینجمنٹ ہے جس کے لیے مؤثر حکمت عملی اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متاثرین کو ایسی جگہوں پر آباد کیا جائے گا جہاں مستقبل میں سیلاب کا خطرہ نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے غیرقانونی لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام جاری ہے تاکہ قدرتی آبی راستے متاثر نہ ہوں۔