لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر نے سیلاب کے باعث جہیز سے محروم ہونے والی 9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اپنے ذمے لے لی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور خیمے لگا کر رہائش دی جائے گی۔
اس موقع پر متاثرہ افراد نے اپنے ڈوبے ہوئے گھروں کا دورہ بھی کروایا۔ گورنر نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب بھر میں تباہی مچا دی ہے، تاہم حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں سندھ سے 13 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos