فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ: دو لاکھ ریال کی ڈکیتی، ملزم کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے دو لاکھ ریال (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کی ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

 سپریم کورٹ میں 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم پر 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، دو گواہوں نے  ملزم کی شناخت سے انکار کیا۔

جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ وہ اس لیے کہ ڈکیتوں سے متاثرین کو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے، ملزم سے 80 ہزار ریال ریکور بھی  ہوچکے۔

جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی کہ غلط الزام لگاتا، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں ہوتا۔سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔