فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیٹے نے دوسری شادی کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا

گجرات: سرائےعالمگیر میں بیٹے نے دوسری شادی کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ سرائےعالمگیر کے نواحی علاقے تھانہ بولانی کی حدود چک قائم میں بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بیٹے نے دوسری شادی کے تنازع پر باپ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق 18 سال کے عدیل نے اپنے والد پر فائرنگ کی، مقتول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر جانبرنہ ہوسکے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے ہوگیا۔