فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد اور دادو میں 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ نے 5 اور 6 ستمبر کو حیدرآباد اور دادو میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 کے تحت عائد کی ۔ یہ فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سے بزرگ شہری اور خواتین مستثنیٰ ہوں گے۔

گزشتہ سال بھی حیدرآباد اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔