پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیابی کے بعد ری ہیب کے مرحلے میں ہیں اور انہوں نے فزیکل ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
5 جولائی کو انگلینڈ میں ان کے دائیں کندھے کی سرجری ہوئی تھی، جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کی مشاورت سے کرائی گئی تھی۔ انجری کے باعث وہ ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ نہ بن سکے تھے۔
بحالی کے پروگرام کے تحت شاداب خان اس وقت فٹنس ایکسرسائز اور ریکوری ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں انہیں جم میں سخت محنت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا: *”ری ہیب جاری ہے، آپ سب کے ساتھ اور دعاؤں کا شکریہ۔”*
ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ آل راؤنڈر اپنی مکمل فٹنس حاصل کرنے اور جلد میدان میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos