اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے نہایت اہم: ڈی جی پی ڈی ایم اے

پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ملتان کے لیے اگلے 24 گھنٹے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں غیر معمولی بارشیں ریسکیو آپریشنز میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں دریاؤں میں آنے والے سیلاب کے باعث 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آچکی ہے جبکہ پنجاب کے 4 ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور تکنیکی جائزے کے بعد ہی حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے جیسے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

ان کے مطابق خانکی کے مقام پر **10 لاکھ 50 ہزار کیوسک** کا ریلا آیا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا نظام متاثر ہوا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہے تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔