رحیم یار خان: موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ، 10 افراد اغو ا

رحیم یار خان کے قریب سکھرملتان موٹروے (ایم فائیو) پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان دس مسافروں کو اغوا کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بھونگ شریف کے قریب پیش آیا جہاں 24 سے زائد مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور یرغمال بنا کر اغوا کر لیا۔ مغویوں میں دو افراد کا تعلق نواب شاہ سے بھی ہے۔

واقعے کے بعد موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم فائیو کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے اور پولیس و رینجرز کی مشترکہ پیٹرولنگ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹروے سفر کے لیے محفوظ ہے اور شہری ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔