گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ننکانہ صاحب، جہلم، چکوال، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں راشن و ضروری اشیاء تقسیم کیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
گورنر پنجاب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدہ کسانوں کے چھ ماہ کے بجلی بل اور زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں تاکہ کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، تمام ادارے اور پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos