اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں بیراج سے پانی چھوڑا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے اس سلسلے میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے بعد بگلیہار اور سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے۔ طغیانی کے سبب چناب میں بڑے پیمانے پر پانی کا ریلا پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ادھر بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث چناب، راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کے مطابق یہ ریلا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی پھیلانے کے بعد کل سندھ میں داخل ہوگا۔ دریائے سندھ میں سیہون کے مقام پر بھی طغیانی دیکھی جا رہی ہے اور سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos