پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نئی تاریخ رقم کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ 1,53,411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی انڈیکس میں 1226 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور مارکیٹ 1,52,201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔