یومِ دفاع: مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس کے دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان تھے۔ انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔